لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈار برادران محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے،اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان ڈار اور ان کے بھائیوں کو کل طلب کرلیا۔ عثمان ڈار،عمر ڈار اورعامرڈار کو آج ایک بجے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہورکے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے،رہنما تحریک انصاف عثمان ڈارنے اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ ہو گیا حکومتی ترجیحات مخالفین کیخلاف مقدمات کا اندراج ہے، سیالکوٹ کی عوام کے سامنے اس مقدمے کے اوپن ٹرائل کیلئے تیار ہوں۔