اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

فاسٹ بولر محمد عامر اور بابر اعظم کے تنازع پر شاہد آفریدی کا انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فاسٹ بولر محمد عامر اور بابر اعظم کے تنازع پر خود عامر کو میسج کیا اور اس موضوع پر گفتگو کی۔ایک انٹرویومیں میزبان نے شاہد آفریدی سے کہا کہ سوشل میڈیا پر محمد عامر کے برتا کے حوالے سے بہت باتیں ہورہی ہیں،

تو انہیں تھوڑا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میری ایک عادت ہے، اگر گرانڈ میں کوئی کھلاڑی پرفارم نا کرے یا بہت اچھی کارکردگی دکھائے، دونوں صورتوں میں میں اسے میسج کرتا ہوں، یا کال کرتا ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں یہ نہیں کرتا کہ میڈیا پر بیٹھ کر ان کے خلاف بات کروں، اسی طرح میں نے محمد عامر کو میسج کیا، بھائیوں کی طرح اسے عزت بھی دی اور ڈانٹا بھی، میں نے کہا عامر کیا چاہ رہے ہو؟ آپ نے اتنی عزت کمائی ہے، آپ پر ایک دھبہ لگا تھا جس سے واپس آئے ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نے عامر کو بولا آپ کرکٹ میں ایک بار پھر واپس آئے ہیں، دوبارہ زندہ ہوئے، یہ کوئی طریقہ ہے؟ جونیئر لڑکے آپ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، آپ غلط الفاظ استعمال کررہے ہو، ٹی وی پر آپ کے فینز دیکھ رہے ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہاکہ ماضی میں ہم سے بھی یہ غلطیاں ہوئی ہیں، فیملیز بیٹھی میچ دیکھ رہی ہوتی ہیں، یہ غلط بات ہے، فیلڈ پر غصہ اچھی چیز ہے لیکن اسے قابو میں رکھو، اگر آپ نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے تو وہ بابراعظم کے ساتھ ہی کھیلنا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے عامر کو میسج پر کہا کہ کیا آپ بابر کے ساتھ کل کو آنکھیں ملا سکو گے؟ کیا اس کی کپتانی میں کھیل پا گے؟ شاہد آفریدی نے بتایا کہ دوران گفتگو عامر نے اپنی غلطی مانی اور معذرت کی اور میرا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ بات نوٹس کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ امید کرتا ہوں عامر اگلے میچوں میں آپ لوگوں کو بہتر سے بہتر نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے، محمد عامر نے کہا تھا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹیں لے کر دینا۔اس کے بعد پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے بانڈریز لگانے کے بعد ایک گیند بولر عامر کی جانب کھیلی تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف غصے سے پھینکی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…