کابل(این این آئی)افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے گروپ کے سپریم لیڈر اور اس کے الگ تھلگ اور نظر آنے والے رہنما ھب اللہ اخونزادہ کی پردہ پوشی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جب سے تحریک طالبان نے اقتدار سنبھالا ہے اس کے کندھوں پر مزید ذمہ داریاں ڈال دی گئی ہیں ۔ اس لیے تحریک کو مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریر میں سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان کو شہریوں کو اطمینان دلانا چاہیے اور اس طرح کام کرنا چاہیے کہ لوگ طالبان سے نفرت نہ کریں اور پھر مذہب سے بھی نفرت نہ کریں۔