منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

محکمہ انکم ٹیکس میں انفرادی رجسٹریشن کیلئے سم اور ای میل ایڈریس لازمی قرار

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)ایف بی آر نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں انفرادی رجسٹریشن کیلئے موبائل فون سم اور ای میل ایڈریس لازم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر ٹی اوز کراچی کی جانب سے انکم ٹیکس بلڈنگ میں لگائے گئے ہدایت نامے کے تحت انکم ٹیکس میں سیلری یا نان سیلری افراد کیلئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ نئی رجسٹریشن یعنی ریٹرن جمع کرانے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہوکر بائیو میٹرک تصدیق کرائیں اس کے ساتھ قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ موبائل فون کی وہ سم بھی لانا لازم ہوگا جوکہ اس کے سی این آئی سی نمبر پر جاری ہوئی ہے انکم ٹیکس رجسٹریشن کیلئے ای میل ایڈریس بینک اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ کاروبار کی شکل میں جس جگہ کا کاروبار کررہا ہے اس جگہ کی ملکیت یا کرایہ داری کے ثبوت نیز 3ماہ کے یوٹیلیٹی بلز بھی جمع کرانے لازم ہونگے۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل سم اور ای میل کی شرط سے بزرگ اور ناخواندہ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ایسے بے شمار بزرگ افراد جن کی آمدنی قابل ٹیکس ہے مگر وہ سم یا ای میل ایڈریس استعمال نہیں کرتے ان کیلئے ریٹرن جمع کرانا ناممکن بنا دیا گیا ہے اس طرح کے اقدامات کا مقصد لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے سے روکنا ہے ایف بی آر کے ذمہ داروں کو اس طرح کے معاملات کا نوٹس لینا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…