منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

یااللہ امت مسلمہ کے گناہوں کو معاف فرمادے،امت مسلمہ کو آفات سے محفوظ فرما،تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) تبلیغی جماعت کے تحت اورنگی ٹائون میں چار روزہ کراچی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی دعا کراتے ہوئے مولانا عبید اللہ خورشید کہا کہ یااللہ امت مسلمہ کے گناہوں کو معاف فرمادے۔امت مسلمہ کو آفات سے محفوظ فرما۔تمام امت کی حفاظت فرما ۔ہماری تمام جائز مشکلات و حاجات کو حل فرما ۔بیماریوں سے محفوظ فرما ۔جو بیمار ان کو شفا عطافرما۔

مرحومین کی مغفرت فرما۔ہمیں نمازکا پاپند بنادے۔یااللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے۔پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن فرما۔ہماری توبہ کو قبول فرما۔یااللہ ہماری تمام دعائوں کو قبول فرما۔دعا سے قبل اپنے خصوصی بیان میں مولانا عبید اللہ خورشید نے کہا کہ آج مسلمانوں پر مشکلات اس لیے آرہی ہیں کہ ہم نے اپنی زندگی میں رسولﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا چھوڑدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم دوبارہ توبہ واستغفار کرتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگی کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزاریں گے۔نماز کی پاپندی کریں گے۔رزق حلال کمائیں گے۔دین اسلام کی تبلیغ کریں گے۔آخرت کی تیاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد سے ہی تمام مشکلات کا حل ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے۔اپنی زندگی میں نفرتیں ختم کریں۔بھائی چارگی ۔امن اور اخوت کے پیغام کو عام کریں۔غریب ۔یتیم اور مساکین کی مدد کریں۔دین اسلام کے مطابق تمام حقوق ادا کریں۔اسلام کے احکامات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں گے۔دریں اثنا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹان تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شرکت کی۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اجتماع میں ملک کی تعمیر و ترقی اور سلامتی اورملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے دعا بھی کی گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہر سال اتنے بڑے اجتماع کے کامیابی سے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔یہ اجتماع دینی حوالے سے پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے شرکا کی بڑی تعداد اس کے کامیاب انعقاد کا ثبوت ہے۔منتظمین نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مشکور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…