جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکیہ میں زلزلے سے عمارتوں کی تباہی، ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ جاری

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں ناقص تعمیرات کی وجہ سے زلزلے سے عمارتوں کی تباہی کے بعد ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق ترک وزارت انصاف نے زلزلہ متاثرہ 10صوبوں میں تحقیقات کے دفاتربنانے کا حکم دے دیا۔عمارتوں کی ناقص تعمیرات میں ملوث

29 افراد کے وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں اور پولیس نے ناقص تعمیرات میں ملوث 12افراد کو حراست میں لے لیا۔ترک میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو ترک صوبے غازی انتیپ اور شانلیعرفا سے حراست میں لیا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ ترکیہ میں زلزلے سے 6ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں اور زیادہ تر عمارتیں ناقص تعمیرات کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔دوسری جانب ماہرین نے زلزلے سے تباہی کی بڑی وجہ عمارتوں کی ناقص تعمیر اوربلڈنگ کوڈ پر عمل نہ کرنے کو قراردیا۔ترکیہ کے سیسمک بلڈنگ کوڈز کے مطابق عمارتیں طاقتور زلزلوں کو برداشت کرنے کے قابل ہونی چاہئیں، زمین کی سطح پر کم ازکم 30سے40فیصد ارتعاش یا ہلچل کو برداشت کرنا چاہیے لیکن ترکیہ میں موجودہ عمارتیں ڈیزائن کوڈ کی ضرورت سے بھی کم زلزلیکی شدت برداشت کرنے میں ناکام نظر آئیں ۔خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ترکیہ میں 20ہزار 2013اور شام میں 3553افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…