لاہور(نیوز ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر کے مطالبات منظور نہ ہونے پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی دھمکی دے دی ہے۔سیکریٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر کے منہ کو خون لگ چکا ہے، تاجر اب تک غیر سیاسی ہیں لیکن لانگ مارچ نکلا تو تمام سیاسی اور اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لے کر اسلام آباد کا گھیراو¿ کریں گے، اس موقع پر کیپٹن آغا عدنان خان، شیخ عرفان اقبال، علی نصرت بٹ اوردیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔نعیم میر نے کہا کہ یکم جولائی سے عائد ہونے والے ٹیکس کے خلاف ملک بھر کے تاجر مسلسل احتجاج کررہے ہیں، 3مرتبہ ہڑتالیں کی جا چکی ہیں، ریلیاں، جلسے، جلوس، احتجاجی کیمپ، بینکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کیا جاچکا ہے لیکن حکومت پھر بھی ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے۔پہلے ہونے والے احتجاج اور ہڑتالوں میں تاجر گروپ اوردھڑے بندی کا شکار تھے لیکن اب تمام گروپوں اور دھڑوں نے تاجر مفاد میں مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا ہے جس کے تحت ہم بدھ کو ملک گیر شٹر ڈاو¿ن کریں گے، کوئی دکان، کاروباری مرکز، دفتر نہیں کھلے گا، اگر ملک گیر شٹر ڈاو¿ن کے باوجود حکومت نے 31دسمبر تک یہ ٹیکس موخر نہ کیا اور ہمارے جائز مطالبات ماننے کے لیے مذاکرات کی میز پر نہ آئی تو پھر تاجر غیر سیاسی نہیں رہیں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے تاجر برادری کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے،9 ستمبر کی ہڑتال کے بعد بھی اگر حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تھوپنے کی کوشش کی تو ہم متفقہ لائحہ عمل کے ساتھ ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے اور اس مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کی سپورٹ بھی حاصل کریں گے۔ہم اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کا گھیراو¿ بھی کرسکتے ہیں۔ نعیم میر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو خطوط لکھے گئے لیکن انہوں نے ان خطوط کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا، انہیں یاد دہانی کا خط بھی لکھاگیا لیکن اب تک اس کا بھی جواب نہیں آیا، یہ غیر سنجیدگی نہیں تو اور کیا ہے، ہم اس کو ٹیکس نہیں امانت میں خیانت سمجھتے ہیں۔نعیم میر نے ملک بھر کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ پرامن ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں تاکہ آئندہ روز جب وزیراعظم محمد نوازشریف کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کریں تو وہاں وہ اس ظالمانہ ٹیکس کو بھی واپس لینے کا اعلان کریں، اس اعلان کا دارومدار تاجروں کی ہڑتال پر منحصر ہے کیونکہ ایف بی آر اور حکومت کی نظریں ہمارے ملک گیر احتجاج پر لگی ہوئی ہیں۔
بینکاری لین دین ٹیکس کےخلاف آج ملک بھر میں ہڑتال ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا



















































