منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

علاقائی ممالک کوتجارتی راہداریوں سے جوڑا جائیگا،خرم دستگیر

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے تمام علاقائی ممالک کو تجارتی اور معاشی راہداریوں کے ذریعے جوڑا جائے گا، پاکستان میں جمہوری اقدار تیزی سے زور پکڑ رہی ہیں اور معاشرے میں بنیادی انسانی حقوق کے حصول کا احساس پختہ ہو گیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک ’ایسٹ ویسٹ سینٹر‘ کے توسط سے پاکستان آنے والے مختلف ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا ویڑن معاشی روابط کے ذریعے خطے کی مشترکہ خوشحالی کا حصول ہے جو امن کے دیرپا قیام کے لیے ضروری ہے۔پاکستان امن وامان اور معیشت کے حوالے سے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، 2014سے ملک میں انتہا پسندی کے خلاف حتمی امن مشن کا آغاز ہو چکا ہے جس سے ملک کے طول وعرض میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے، ملک کے بیشتر اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں جو حکومت کی کامیاب معاشی حکمت عملی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی راہدایاں خطے کی تقدیر بدل دیں گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے جغرافیائی مقام کو معاشی قوت میں تبدیل کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…