انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں پیر کی صبح 7.8 کا زلزلہ آیا جس سے ترکیہ میں اب تک 14 سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 7.8 کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد تقریباً دس گھنٹے بعد دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.6 بتائی گئی ہے، اس زلزلے کا مرکز صوبے کرامن ماس کا ضلع البستان تھا۔ زلزلے دوبارہ آنے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔