اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں اور بلدیاتی امیدواروں کی سہولت کیلئے پارٹی ٹکٹ پیش کرنے کی تاریخ ستمبر سے بڑھا کر 30 ستمبر کردی ہے۔ پارٹی ٹکٹ پارٹی سربراہ یا ان کا نامزد کردہ عہدیدار ہی جاری کر سکے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11ستمبر ہے اور پارٹی ٹکٹ بھی پہلے سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق 11 ستمبر تک جمع کرائے جانے تھے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، کاعذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل پیر کو شروع ہوگیا تھا۔ پنجاب کے جن اضلاع میں پہلے مر حلے میں انتخابات ہوں گے ان میں لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، پاک پتن، بہاولنگر، فیصل آباد، بھکر، لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات اور چکوال شامل ہیں۔ ان اضلاع میں جن امیدواروں کا انتخاب ہوگا ان میں یونین کونسل کے ارکان، چیئرمین اور وائس چیئرمین یا وارڈ کے ارکان شامل ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب کی اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمشن سے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمشن کو باقاعدہ درخواست دی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔
بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پیش کرنے کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان



















































