جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے اور کریڈٹ کارڈز کیلئے ڈالر کی

سیٹلمنٹ قیمت 256روپے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایکسچینج کمپنیز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈالر کیپ کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا لیکن اس کے نتائج غلط آرہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں مصنوعی طلب رہی، لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے، گرے مارکیٹ دن بدن زرمبادلہ کا کام اپنی طرف منتقل کررہی تھی ، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ 250 روپے سے زیادہ ہے۔ایکسچینجز کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر بیچنے والے کو ریٹ ملے گا تو وہ ہمارے پاس آئے گا، ڈالر ہم سے خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچنے والے بھی کٹ جائیں گے، کل سے اس پر عمل درآمد ہوگا،ضرورت پرنوک پلک درست کرِیں گے،۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ کیپ کرنے کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا، ختم کرنے کا فیصلہ بھی ہماراہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…