جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، نیٹو رکنیت کیلئے ترکیہ نے سویڈن کی حمایت سے انکار کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2023 |

انقرہ (آئی این پی) قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، نیٹو رکنیت کے لئے ترکیہ نے سویڈن کی حمایت سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابقترکیہ کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے حصول کیلئے ہماری حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیر کے روز سٹاک ہوم میں ہونے والے احتجاج کے دوران قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ سویڈن کو نیٹو کے لیے ہم سے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،ترک صدر کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک کے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی حرکت کی وہ اب اپنی درخواست کے حوالے سے ہم سے کسی خیر خواہی کی توقع نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مقدسین کی تذلیل کا حق نہیں ہے، جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ایمانداری سے کہتے ہیں اور جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو ہم اسے اس کی جگہ پر رکھ دیتے ہیں،خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن سویڈن کو اس کی منظوری کے لیے ترکی کی حمایت کی ضرورت ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…