پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی جس کے مطابق صوبے میں مالی مشکلات کے باعث کابینہ کی تعداد 10ارکان سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان نے گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزرا کی تعداد 10سے کم ہوگی جس میں ایک خاتون کو بھی نگران صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے، مختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگراں کابینہ میں شامل کیا جائیگا جبکہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے کہاکہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائیگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست تیارکرلی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا



















































