جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار، عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا جواب دینے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکمت عملی تیار کر لی۔عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد انتخابی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ڈاکٹروں سے اجازت ملنے کے بعد خود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتروں گا، عمران خان نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق انتخابی مہم میں رجیم چینج کے ساتھ مہنگائی کو ایشو بنایا جائے گا، ملک کو بدترین معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین قوم کو روڈ میپ بھی دیں گے، معاشی ٹیم کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے تجاویز تیار کرنے، سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کو ایشو بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 70 ارکان کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد اسد قیصر کی قیادت میں دیگر رہنمائوں کو باقی استعفوں کی منظوری کیلئے بھی ٹاسک دے دیا، عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہیے ،’’الیکشن کرا ئوملک بچا ئو‘‘اور ڈور ٹو ڈور مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…