اسلام آباد (پی این آئی )حکومت عرب امارات کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق ممکنہ تاریخ بیان کر دی ہے ۔ جبکہ عید الفطر پر رہائشیوں کو 4 دن کا ویک اینڈ بھی ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنسز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے رواں سال میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 23 مارچ سے ہوگا اور یہ مبارک مہینہ 20 اپریل بروز جمعرات کو سورج غروب ہونے تک رہے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں عرب امارات کے مکینوں کیلئے عید الفطر کا 4دن کا طویل وقفہ مل سکتا ہے ۔ جبکہ چاند دیکھنے کے لحاظ سے عارضی تاریخیں بدل سکتی ہیں۔