جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ماہرین نے کھانے کی ایسی چیز بتادی جو کینسر سے بچا سکتی ہے، حیرت انگیز نسخہ

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

جڑانوالہ (آن لائن)سرطان ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کے علاج کیلئے خطیر رقم کے ساتھ ساتھ طویل وقت بھی درکار ہوتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کھانے کی ایسی چیز بتادی ہے جو کینسر سے بچا سکتی ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ سرطان کے مرض میں مبتلا ہو جاتے

ہیں اور ان میں سے کئی افرادکو یہ مرض موت کا راستہ دکھا دیتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صحتمندانہ خوراک اپنائی جائے تو ہر طرح کے کینسر سے 30 سے 40 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کا تیل کینسر سے بچاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل دماغ کے کینسرسے بچا ؤکے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس میں ایک ایسا کمپاونڈ پایاجاتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل کا بنیادی جزو اولیک ایسڈ دماغ کے اندر موجود ان مالیکیولزکی مقدار اور کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو خطرناک کینسر کے خلیات کوپیدا ہونے اور نشوونما پانے سے روکتے ہیں۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ کینسر سے بچاو کیلئے زیتون کے ریفائنڈ تیل کی بجائے عام تیل استعمال کرناچاہیے۔ یہ تیل کینسر سے بچا ؤکیلئے ریفائنڈ تیل کی نسبت 6 گنا زیادہ موثرہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…