کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی و زیر پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بارش اور برف باری کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا محکمہ بارش اور برف باری کے پیش نظر تمام مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچادیئے گئے ہیں ۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بارش اور برفباری کے پیشرنظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، محکمہ صحت، موٹر وے پولیس، تمام اضلاع کے انتظامیہ کو آن بورڈ لیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطا اللہ مینگل کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر زیارت کے تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کو خالی کرانے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نصیر خان ناصر نے کہا کہ کان مہترزئی میں پی ڈی ایم اے ویلج فعال اور گرم ملبوسات پہنچا دیئے گئے ہیں، شہری آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فیصل طارق ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین کیلئے گرم ملبوسات پہنچا دیئے گئے ہیں۔