اسلام آباد (نیوزڈیسک))کسٹم اور اے این ایف حکام نے بے نظیر ائیر پورٹ پر چینی باشندے سے 50 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔تفصیلات کےمطابق بے نظیر ائیر پورٹ پر کسٹم حکام اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی میں چینی باشندے سے 50 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے۔چینی باشندہ جیاشی ماو نجی پرواز سے ارومچی جارہا تھا ایف آئی اے حکام نے چینی باشندہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔