ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ کی موت کی وادی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015 |

شمالی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مشرق میں ایک انتہای نشیبی ‘گرم اور خشک ترین علاقہ ہے جس کو ڈیتھ ویالی یا موت کی وادی کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ وادی سطح سمندر سے 282 فیٹ نیچے ہے۔ یہ مقام ماونٹ وہٹنسی سے 136 کیلو میٹر دورہے۔ یہ پہاڑی مقام امریکہ کا سب سے بلند ترین مقام ہے جس کی اونچائی 14 ہزار 565فیٹ ہے۔ ڈیتھ ویالی کا درجہ حرارت دنیا میں سب سے زیادہ یعنی 56.7 ڈگری سلیس 10 جولائی 1913 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ وادی کیلی فورنیا اور نیوڈا ریاستوں کی سرحد کے قریب ہے۔ یہاں سیاحوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے حکومت امریکہ نے ایک ڈیتھ ویالی نیشنل پارک قائم کیا ہے۔ اس وادی کا جملہ رقبہ 3 ہزار مربعہ میل یعنی 7800 مربع کیلو میٹر ہے یہاں عموما ریگستان جیسا ماحول ہی ہوتا ہے اس وادی کی سب سے دلچسپی اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں وزنی پتھر نقل و حرکت کرتے ہیں اور ان پتھروں کے سفر کے نشان بھی بنتے ہیں۔ ان میں کئی پتھر جو سینکڑوں پاونڈ وزنی ہیں نقل و حرکت کرتے ہیں۔ اگرچہ وہاں موجود کوئی شخص بھی ان پتھروں کی نقل و حرکت کرتے نہیں دیکھ سکتا ہے لیکن پتھر کے پیچھے جو نشان بنتاہے اس کو دیکھ کر وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ نشان پتھر کی حرکت کی وجہ سے ہی بنا ہے۔ اس معمہ کو ابھی تک کوئی حل نہیں کر پایاہے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل 30 برستوں سے اس کا مشاہدہ کررہے ہیں لیکن اس معمہ کو سمجھ نہیں پائے ہیں۔یہ پتھر جس علاقہ میں سفر کرتے ہیں وہ ایک جھیل کی خشک تہہ جیسا ہے اگرچہ ریگستان کی طرح بھی دکھائی دیتا ہے۔ بعض پتھر سیدھے سفر کرتے ہیں۔ بعض دائرے میں گھومتے ہیں اور بعض زگ زیاگ یعنی تیڑھے میڑھے چلتے ہیں۔ ابھی تک ان پتھروں کو کسی نے نقل و حرکت کرتے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔ نہ ان کی فلمبندی کی جاسکی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…