کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)قومی بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لے کر جہاں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ بھی پورا کردیا۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں
انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں پتا تھا لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5 آؤٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی‘فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ اچھا محسوس ٹیم کی جیت پر ہوتا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیتے۔انہوں نے لکھا کہ جیت ٹیم کی کوشش ہے جس میں سب کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔نسیم شاہ نے اسامہ میر کو شاندار ڈیبیو پر مبارک باد بھی دی۔فاسٹ بولر کے پیغام پر مداحوں نے کمنٹس کر کے ان کی تعریف کی اور اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
.@iNaseemShah talks about dedicating his match-winning performance to his late mother and gaining confidence from his spell today.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/iGxnW8GWBT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023