اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کی پہلی پرتعیش سعودی رہائش گاہ، کرایہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی کلب النصر میں منتقل ہونے والے پرتگیز فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب میں ہوٹل کے ایک ایسے سوٹ میں مقیم ہیں جو 17 کمروں پر مشتمل ہے اور اس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز (7 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب)ہوگا۔جنوری کے آغاز میں 21 کروڑ 30 ڈالرز معاوضے کے عوض النصر کلب کا

حصہ بننے کے لیے سعودی عرب آنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی رہائش گاہ بھی بہت زیادہ پرتعیش ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو عارضی طور پر سعودی دارالحکومت ریاض کے فور سیزنز ہوٹل کے سوٹ میں مقیم ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ہوٹل سعودی عرب کی چند بڑی عمارتوں میں سے ایک کنگڈم ٹاور میں واقع ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ہوٹل کے کنگڈم سوٹ کو ایک ماہ کے لیے بک کرایا گیا ہے اور یہ اتنا خاص ہے کہ ہوٹل کی ویب سائٹ میں اس کا کرایہ تک درج نہیں۔ہوٹل کے مطابق کنگڈم سوٹ مہمانوں کو ریاض کا کبھی نہ بھولنے والا نظارہ فراہم کرتا ہے، یہ سوٹ ہوٹل کی 48 سے 50 ویں منزلوں پر مبنی ہے، جس میں ایک لیونگ روم، ایک پرائیویٹ آفس، کھانے کا کمرہ اور ایک میڈیا روم موجود ہے۔ہوٹل کی جانب سے فٹبالر کو چین، جاپان، بھارت اور مشرق وسطی کے بہترین پکوان فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان کی حیثیت کو دیکھتے ہوئے کھانے کی سروس کمرے کے اندر دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو سے سیلفیز کی درخواست مت کریں۔یہاں پرتگیز فٹبالر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگیز اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ہوٹل کے اس سوٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کی پارٹنر جارجینا روڈریگیز کو بہت زیادہ خوش کیا ہے۔یہ ہوٹل ایک شاپنگ مال میں واقع ہے جہاں پرتعیش دکانیں موجود ہیں جبکہ ٹینس کورٹس، مساج ٹریٹمنٹ اور اسٹیم روم جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔یاد رہے کہ النصر کلب میں شمولیت کے موقع کرسٹیانو رونالڈو نے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطی منتقل ہونے پر پرجوش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…