پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ہسپتال میں نرسوں کو مبینہ طور جسم فروشی پر مجبور کئے جانے کا اسکینڈل، محکمہ صحت نے بڑا حکم دے دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں نرسوں کو مبینہ طور جسم فروشی پر مجبور کئے جانے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی،محکمہ صحت کی انکواری کمیٹی( آج)پیرکو شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرے گی جبکہ محکمہ صحت نے گمنام خط  کے

مرکزی کردار ہسپتال کی ہیڈ نرس کو تبدیل کردیا ۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تین روز قبل کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں نرسوں کو مبینہ طور جسم فروشی پر مجبور کئے جانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں شیخ زید ہسپتال کی ایک نرس نے سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام کو ایک گمنام خط لکھا تھا جس میں ہسپتال کی ایک ہیڈ نرس مسرت تنویر پر الزام عائد کیا کہ وہ ہسپتا ل کے انتظامی عملے کے ساتھ ملکرنرسوں کو مبینہ طور پر جسم فروشی پر مجبور کرتی ہیں ، اس خط کے سامنے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق خان کی سربراہی میں انکواری کمیٹی تشکیل دی گئی لیکن دو روز گزرنے کے بعد کوئی فرد انکواری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا،جس کے بعد انکواری کمیٹی (آج)پیر کو شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرکے تحقیقات کرنے فیصلہ کیا ہے ، دوسری جانب محکمہ صحت نے شیخ زید ہسپتال کی ہیڈ نرس مسرت تنویر کو تبدیل کرکے محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…