بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار نہیں، عمران خان

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں عمران ٹائیگرز کے مرکزی ممبر خواجہ شمس الحسن، بلوچستان کے کپتان سعید اللہ خآن کاکڑ، کوئٹہ ریجن کے کپتان عزیز خان کاکڑ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کپتان نظرزدران،ژوب ریجن کے کپتان کمانڈرنور کاکڑ،پشین ڈسٹرکٹ کے کپتان حاجی محمد،

پی بی 29کے کپتان ابراہیم کاکڑ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عمران ٹائیگرز کی کارکردگی اور پارٹی کی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ چکاہے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ساڑھے تین سال دور اقتدار میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کیا لیکن پی ڈی ایم اوردیگر وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں کو یہ ترقی ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت ختم کی۔انہوں نے کہا کہ ملک اسوقت سنگین بحرانوں کا شکارہے آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار نہیں ہے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری طور پر صاف اورشفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اورانشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سمیت ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدارمیں آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…