ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم شہبازشریف کا شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر نوید صادق شہید کی اہلیہ،بیٹے اورصاحبزادی سے ملاقات کی جس میں شہید کے فاتحہ خوانی کی اور شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچے جہاں نوید صادق شہیدکی اہلیہ،بیٹے اورصاحبزادی سے ملاقات کی،ملاقات میںوزیراعظم نے نوید صادق کے اہل خانہ سے ہمددردی کا اظہارکیااورشہیدکیلئے فاتحہ خوانہ بھی کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پروزیراعظم شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمارے شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…