اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) جہانگیر ترین کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کے انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست کی سینئر بورڈ آف ریونیو کو منتقلی روک دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کے

انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔جہانگیر ترین کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیے کہ ان کے مکل کی رحیم یار خان میں جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی 600 کنال اراضی کا انتقال سیاسی دبا پر منسوخ کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یارخان نے جہانگیر ترین کی انتقال بحالی کی درخواست منظور کرلی، اب درخواست کو کسی قانونی جواز کے بغیر دوسرے فورم پر منتقل کر دیا گیا۔جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ درخواست کی منتقلی قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کی گئی، عدالت اراضی کے انتقال کی بحالی کی درخواست متعلقہ فورم کو واپس بھجوانے کا حکم دے۔عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کے انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست کی سینئر بورڈ آف ریونیو کو منتقلی روک دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کے انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…