جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آ رہی، عمران خان

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کر رہے ہیں ، اگر11جنوری کو عدالت اعتماد کے ووٹ کا کہتی ہے تو ہم تیار ہیں،اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی ،ہمارے لوگوں سے رابطے کئے جارہے ہیںاب تک 3افراد اس حوالے سے

بتا چکے ہیں۔اپنی رہائشگاہ پر کورٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی اور ہم اتحادی ہیں،جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے،پرویز الٰہی ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کے لئے نہیں کہہ سکتے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے،انصاف کی ضرورت امیر کو نہیں بلکہ غریب کو ہوتی ہے ،اسی لیے ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ انصاف کے حصول کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے ، اس لئے چوروںکے تمام مقدمات ختم ہو گئے ،لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہو چکی ہے،ہم سیاسی لوگ ہیں بتائیں گے کہ موجودہ حالات کی وجہ کون ہے ،اگر ہمارے بیانیے سے بات بڑھتی ہے تو بڑھ جائے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کر رہے ہیں ، اگر11جنوری کو عدالت اعتماد کے ووٹ کا کہتی ہے تو ہم تیار ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…