ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے حاصل کرلیا، جانتے ہیں بلی کی دولت کتنے ارب پاکستانی روپے ہے ؟

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے حاصل کرلیا، جانتے ہیں بلی کی دولت کتنے ارب پاکستانی روپے ہے ؟

نیویارک (این این آئی)دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے حاصل کرلیا ہے۔آل اباؤٹ کیٹس ڈاٹ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں معروف پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگایا گیا کہ

ہر جانور فی انسٹاگرام پوسٹ پر کتنے روپے کما سکتا ہے۔اولیویا بینسن کے معاملے میں انسٹاگرام سے باہر کی دنیا کے پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا اور تخمینہ لگایا گیا کہ یہ بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (22 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہے۔رپورٹ کے مطابق اولیویا نے انسٹاگرام سے باہر کی دنیا میں بے مثال کامیابی حاصل کی اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی۔یہ بلی متعدد اشتہارات کا حصہ بھی بنی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جہاں اس کے نام سے متعدد فین کلبز موجود ہیں۔مگر اس فہرست میں نمبرون پوزیشن ایک جرمن شیپرڈ کتے Gunther VI کے نام رہی جو ایک 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے ٹرسٹ سے مستفید ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…