ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال کی نرس کا خط

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں خواتین اسٹاف نرسز کو ایک گروہ کی جانب سے مبینہ طور پر پر ہراساں اور بلیک میل کر کے جسمانی و مالی فوائد لینے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا،سیکرٹری صحت نے الزامات کا نوٹس لے کر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقع شیخ زید ہسپتال میں تعینات

ایک اسٹاف نرس نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام، پولیس و محکمہ صحت انتظامیہ کے نام ایک کھلاخط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایک ہیڈ نرس (م ت) پر ہسپتال میں تعینات اسٹاف نرسز، عملے کی خواتین کو ہراساں کرنے، بلیک میل کر کے جسم فروشی پر مجبور کر نے کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔خط میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار سمیت ہسپتال کے اعلیٰ حکام پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔خط کے متن میں کہا گیاکہ سٹاف نرسز پر دباؤ ڈال کر کے انہیں ہراساں کر نے کیلئے کہاجاتا ہے اور جب کوئی خاتون انکار کرتی ہے تو اسے نا صرف بلیک میل بلکہ سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔خط میں پولیس، انتظامیہ، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر تحقیقات کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان نے خواتین اسٹاف نرسز کو ہراساں کرنے کے الزاما ت کو نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی ڈپٹی سیکرٹری رومانہ مراد کھوسہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس نے اپنے ایک مراسلے میں متاثرہ خواتین، طلباء، ملازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ کمیٹی میں اپنا موقف بیان کریں، کمیٹی کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ میرٹ پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔تاہم کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنا باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…