لاہور(این این آئی)بھارت کی پاکستانی غباروں اور پاکستانی پرچم کو دیکھ کر ہوا نکل گئی،پاکستانی غبارے اور پرچم دیکھ کر بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوز بناکر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے
سپورٹس گالا کے دوران فضا ء میں غبارے چھوڑے گئے،غباروں کے ساتھ پاکستانی پرچم بھی بندھا ہوا تھا، غبارے اور قومی پرچم سرحد پار بھارت کے گاؤں تلیاڑا میں جا پہنچے۔پاکستانی غبارے اور پرچم دیکھ کر بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی بریکنگ نیوز بناکر پروپیگنڈا شروع کر دیا،غباروں اور پاکستانی پرچم سے ڈری ہوئی پولیس اور ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کردیں۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ 29دسمبر2022کو پیش آیا، غبارے بھارتی گاؤں تلیاڑا کے علاقے اترکاشی کی جھاڑیوں میں جاگرے،غباروں کے ساتھ بندھے بینر پر لاہور بار ایسوسی ایشن،سپورٹس کمیٹی لکھا ہوا ہے۔ پاکستانی غبارے اور پرچم دیکھ کر بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوز بناکر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔