جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے سینیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے جاری کیے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود

حاضر نہ ہونے پر بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔سی ڈی اے کے مطابق محمد علی سیف نے سی ڈی اے کے زون 3 نیشنل پارک ایریا پر تعمیرات کیں۔بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ بیرسٹر سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرے۔بیرسٹر سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے، ان کے خلاف لینڈ اسکیپ آرڈیننس، انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اورایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کو 8فروری 2018 کو سی ڈی اے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔بیرسٹر سیف پر شاہدرہ میں ملکیتی زمین پر ٹریکٹر بلیڈ لگا کر زمین ہموار کرنے کا بھی الزام ہے۔ محمد علی سیف پر زمین پر ٹریکٹر بلیڈ لگا کر اسلام آباد کا قدرتی حسن خراب کرنے کا الزام ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف پر باربار روکے جانے کے باوجود کام جاری رکھنے کا بھی الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…