منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

وزیر آبادواقعہ پلانٹڈ تھا، لانگ مارچ میں جان ڈالنے کیلئے کیا گیا، ملزم کے وکیل کا دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )وزیر آباد حملے کے ملزم نوید بشیر کے وکیل میاں دائودایڈوکیٹ نے کہاہے کہ وزیر آبادواقعہ پلانٹڈ تھا، واقعہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے ، اسے دوبارہ زندہ کرنے کیلئے خود کیا گیا۔وزیر آباد حملے کے ملزم نوید بشیر کے وکیل میاں دائودایڈوکیٹ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی شفاف تحقیقات کرے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔

واقعہ کے بنیاد ی شواہد ضائع کر کر دیئے گئے ،عمران خان کی خواہش پر جے آئی تی تبدیل کی جاتی ہے جو انہیں پسند نہیں آتی، کیس کی ضمنیوں کو ٹوئسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ، ملزم نوید کے ریمانڈ کو 45روز ہوچکے ہیں ہم موجوہ جے آئی ٹی کو نہیں مانتے یہ اپنا کیس قانون کے مطابق کیوںنہیں درج کرواتے پی ٹی آئی والے مجھے کہیں میں ان کی ایف آر درج کرواتاہوں، فواد چوہدری نے پہلے مجھے تحریک لبیک کا کارکن بنایا پھر مجھے ن لیگ کا کارکن بنا دیا ، کینٹیر سے گولی چلنے کی آواز آئی تحقیقات ہونی چاییے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی موقع کے ثبوت کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنا رہی، جے آئی ٹی اور عمران خان نے ملی بھگت کر کے کیس خراب کیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کا مزید ریمانڈ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سخت سردی میں ماں کو سامنے بٹھا کر ملزم کا مرضی کا بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ عدالت اس لیے نہیں جا رہے کیونکہ وقوعہ ان کا اپنا بنایا ہوا ہے۔

ہم تو تسلیم ہی نہیں کرتے کہ عمران خان کو کوئی زخم آیا ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے میں تیز ہیں، یہ لوگ عوام کی توجہ اپنے ڈرامے سے ہٹانا چاہتے ہیں، وزیر آباد واقعہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے کے لیے خود کیا گیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا ہم معظم گوندل کے قتل کا استغاثہ عمران خان اور ان کے گارڈ کے خلاف کروانے پر غور کر رہے ہیں۔

آپ نے 30 دن تک ایف آئی آر کیوں لیٹ کی، معظم کا قتل ملزم نوید پر نہیں ڈالا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کل سے دوسرے اور تیسرے شوٹر کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن معظم عمران خان کے گارڈ کے اسلحے سے قتل ہوا، عمران خان کے گارڈ کا اسلحہ فارنزک کے لیے دیا ہی نہیں گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ان کی جان لینیکی کوشش کی گئی۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ عمران خان پر تین حملہ آور قاتلانہ حملے کی کوشش میں شامل تھے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے گارڈز کی جانب سیکوئی گولی نہیں چلی، عمران خان پرحملے میں 3 طرح کے ہتھیار استعمال ہوئے یعنی 3حملہ آور تھے، منصوبے کے تحت عمران خان کو قتل کرکے انتشار پھیلانا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…