کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال معمول سے کم بارشیں اور برف باری ہے جب کہ سردی بھی شدید نہیں پڑی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت پارا 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان آگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں اور جنوری میں بھی بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔سردار سرفراز نے کہا کہ اس سال معمول سے کم بارشیں اور برف باری ہے جب کہ سردی بھی شدید نہیں پڑی البتہ اسکردو، گلگت بلتستان میں موسم سرد ہے۔