پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جبکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں، عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے لہذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…