ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

مودی کابھارت کو سائنسی دنیا کی جدیدترین تجربہ گاہ بنانے کا اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو جدید سائنس کی دنیا کی سب سے جدید تجربہ گاہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ 25برس میں بھارت جن بلندیوں پر ہوگا اس میں ملک کے سائنسدانوں کا کردار بنیادی ہوگا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹرا کی آر، ٹی، ایم، این، یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس کا بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ افتتاح کیا ،انھوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئندہ 25برس میں بھارت جن بلندیوں پر ہوگا اس میں ملک کے سائنسدانوں کا کردار بنیادی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت جس نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اس کے نتائج دیکھے جا رہے ہیں۔بھارت کے وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ بھارت بہت تیزی سے سر فہرست ممالک میں شامل ہو رہا ہے۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کی خواتین کو بھی سائنس کے ذریعے با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرہ ترقی کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…