بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 34ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مندی کا رجحان رہا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 34ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 57.65فیصد حصص کی قیمتیںبھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،پیٹرولیم ،ٹیلی کام ،گیس ،سیمنٹ ،فارما سوئیٹیکل اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سے

مارکیٹ41ہزار پوانٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی تاہم رواں سال نئے بجٹ ،متوقع الیکشن اور سیلاب زدگان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں سے منافع کی خاطر فروخت کے دبا سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق نیا کلینڈر سال پاکستانی معیشت کیلئے اچھا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی امید ہے جبکہ دوسری جانب سیلاب زدگان کیلئے ہونیوالی ڈونر کانفرنس میں14ارب ڈالر ملنے کے امکان اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معیشت پر گفتگو کے بہتر نتائج برآمد ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے رواں سال کے دوران مارکیٹ49ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی چھو سکتی ہے تاہم کلینڈر سال کے دوسرے دن منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں185.26پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس40815.90پوائنٹس سے گھٹ کر40630.64پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 51.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15026.32پوائنٹس سے کم ہو کر14975.25پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27713.75پوائنٹس سے کم ہو کر27568.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب70کروڑ64لاکھ73ہزار402روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب43ارب26کروڑ23لاکھ76ہزار679روپے سے گھٹ کر65کھرب8ارب55کروڑ59لاکھ3ہزار278روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو7ارب روپے مالیت کے 20کروڑ10لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو7ارب روپے مالیت کے24کروڑ21لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے113کمپنیوں کے

حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،192میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول2کروڑ5لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ62لاکھ ،سوئی نادرن گیس 1کروڑ42لاکھ ،الشہیر کارپوریشن 1کروڑ17لاکھ اور دیوان فاروق اسپننگ 92لاکھ حصص کے

سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے پریمیم ٹیکسٹائل کے بھا میں39.68روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 575.03روپے ہو گئی اسی طرح 30.01روپے کے اضافے سے

کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 1900.01روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے بھا میں66.17روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1100.00روپے ہو گئی اسی طرح 44.40روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 955.60روپے پر آ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…