راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی محکمہ لائیو سٹاک کی مضر صحت گوشت کی فروخت کیخلاف کارروائی۔ پولیس نے چار مختلف کارروائیوں میں بیس من سے زائد مضر صحت گوشت ضبط کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی محکمہ لائیو سٹاک نے مضر صحت گوشت کی فروخت کیخلاف کارروائی کرتنے ہوئے سینکڑوں من مضر صحت گوشت ضبط کر لیا تھا۔