جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

جی ڈی اے سندھ کومتحرک کرنے کے لیے سندھ کی اہم شخصیات سرگرم ہوگئیں

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جی ڈی اے سندھ کومتحرک کرنے کے لیے سندھ کی اہم شخصیات سرگرم ہوگئی ہیں،سندھ یونائٹیڈ پارٹی نے جی ڈی اے کے ہمراہ سندھ کی سیاست میں بھرپورکردارادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جی ڈی اے اور ایس یو پی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے،جی ڈی اے سندھ کے صدرسید صدرالدین شاہ راشدی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا پندرہ سالہ ناکام دور اقتدار،

مبینہ کرپشن، بیڈ گورننس کو لیکر عوام میں جائینگے،فوج مضبوط ہوگی تو وہ چاروں صوبوں کو یکجا رکھے گی موجودہ حالات اچھے نہیں ہیں،الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کو مضبوط اور بچانا ضروری ہے پیپلزپارٹی تین سال تک خفیہ طورپر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نیفنکشنل لیگ ہائوس کراچی میں ایس یو ہی کے سید جلال محمود شاہ، زین شاہ اور جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم سمیت دیگر رہنماں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرروشن برڑو، خواجہ نوید امین، حسنین مرزا، نند کمار، سید غضنفر شاہ، ارشد شر بلوچ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔سید صدرالدین شاہ راشدی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے حکمران طبقے کی پندرہ سالہ کارکردگی کا سب کو علم ہے یہ گروپ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سامنے آیا اسکا مقصد صرف لوٹ مار ہے یہ کمرشل پارٹی ہیزمینوں کو کمرشل کرکے لوٹ مار مچا رہے ہیں سندھ کی وحدت پر سودا کرتے ہیں یہ لوگ پیسہ باہر لگاتے ہیں ہم یک زبان ہوکر صورتحال کو تبدیل کرسکتے ہیں آج ڈیجٹل دور ہے اب عوام میں کافی شعور آگیا ہے آنے والے دور میں انکو ایسا سبق ملے گا کہ انکی نسلیں یاد کرینگی انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں جو کچھ ہوا ہے

وہ سب کے سامنے ہے اتنے بڑے سانحہ کو کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی متاثرین کو امداد دینا انکے مسائل حل کرنا حکومت کا کام ہے حکومت کہیں نظر نہیں آرہی صرف این جی اوز کام کررہی ہیں این جی اوز نے متاثرین کو امداد دی ہے لوگ بے حال ہیں ہماری جماعت میدان لوگوں کے ساتھ رہی۔

سندھ میں ہم پیپلزپارٹی کے مخالف بنچوں پر بیٹھے پی ٹی آئی کے ساتھ وفاق میں اتحاد کیا پیپلزپارٹی حکمرانی میں پی ٹی آئی کو مدد کرتی رہی تین سال پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ کیا۔ سید صدرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ انگریز بٹوارے کی سیاست کرگیا ہے چاروں صوبوں کو فوج مضبوط ہوگی تو یکجا رکھے گی اداروں کو مضبوط ہونا ضروری ہے الیکشن نہیں پاکستان کا مضبوط اور بچانا ضروری ہیجو بچے گا

وہ وہی سیاست کریگا حالات کوئی بہت اچھے نہیں ہیں۔سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ آج سے ہم جی ڈی اے کا حصہ ہیں ہم سندھ کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کرینگے متحد ہوکر عوام کو انکے حقوق دلائینگیڈاکٹر صفدر عباسی، سیکریٹری جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ سندھ میں حکمران جماعت نے تباہی مچائی ہوئی ہے غریب کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے سیلاب کے فنڈز کی بندر بانٹ کی جارہی ہے

آج خوش آئند بات ہے کہ سید جلال محمود شاہ اپنی جماعت سمیت جی ڈی اے کا حصہ بن رہے ہیں جی ڈی اے اس سے مزید مضبوط ہوگی ہمارے درمیان ایشوز پر بحث ہوئی سندھ کے مسائل کی ہم نے ملکر نشاندہی کی ہے ایشوز کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ایک معاہدہ طے کیا ہے جس پر دونوں جماعتوں کے مزکزی رہنماں نے دستخط کئے ہیں۔ زین شاہ رہنما ایس یو پی نے کہا کہ

جی ڈی اے قیادت کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق ہیہماری جی ڈی اے کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئی سندھ کے موجودہ حالات تھریٹ کی شکل اختیار کرگئے ہیں سندھ کے ساحلی علاقے تباہ حالی کا شکار ہیں ان حالات میں ہمیں مستقبل میں اپنے صوبے کو بھی بچانا ہیپیپلزپارٹی نے پندرہ سالہ دور میں قومی خزانے کو لوٹااحتسابی عمل شروع ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کو بچا لیا جاتا

ہیسندھ کی جغرافیائی وحدت کو بچانا ہیاسی لئے ہم نے ایک سیاسی لائحہ عمل بنایا ہیہم دو ہزار تیئس کے الیکشن میں جی ڈی اے کا حصہ رہینگیالیکشن ہم اس جذبے سے لڑینگے زرداری مافیا سے جو سندھ کو خطرہ ہے اسکا مقابلہ کرینگیعوام کو متحرک کرینگے ملکی ترقی اور صوبے کو بچانے کے لئے ہم نے جی ڈی اے کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…