ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے پی پی کارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آبادپرپاک کالونی ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد ڈپٹی کنوینر عبد الوسیم و دیگر سے ملاقات۔ آنے والے کارکنان نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم نے تمام کارکنان کی آمد پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں اور مسلسل شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے جس کو مختلف سازشوں کے ذریعے ہمیشہ کمزور کرنے کی کو ششیں کی گئیں لیکن ہمارا اتحاد ہی ہمیں ہماری منزل تک پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمزوریوں کے باعث ہی اندرون سندھ سے لائے گئے لوگوں کے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں دے کرمہاجر عوام کی حق تلفی کرتے ہوئے انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا ہے اور یہاں کے مقامی نوجوان بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں ایم کیو ایم پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جو ان تمام مسائل کا قانونی سامنا کر رہی ہے ہم قلم کے ذریعے اپنی جنگ لڑتے ہیں اور آپ سب کی یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم بکھر نہیں رہی مسلسل نکھر رہی ہے اور آپ کا اتحاد ہی آپ کے حقوق کی جدوجہد کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کی طرح ایم کیو ایم کے پیغام کو گھر گھر،محلہ محلہ پہنچائیں اور مرکز کی دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے تنظیمی فرائض کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، مسعود محمود،انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…