اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

فلم ’’پٹھان‘‘ پر بھارتی سینسر بورڈ نے بھی بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی) فلموں کو نمائش کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے بھارتی سرکاری ادارے سی بی ایف سی نے ’پٹھان‘ کے میکرز کو فلم میں مجوزہ تبدیلیاں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کو پہلے گانے

’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی طرف سے جاری اعلامیے میں ادارے کے چیئرپرسن پراسون جوشی نے فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پراسون جوشی کا کہنا تھا کہ فلم کا بہت باریکی کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے اور ہم نے فلم میکرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس میں ادارے کی طرف سے دی گئی مجوزہ تبدیلیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سی بی ایف سی ہمیشہ سے تخلیقی اظہار اور عوام میں پائی جانے والی حساسیت میں توازن رکھنے کیلئے پرعزم ہے اور ہم تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کے ساتھ مسئلے کا حل نکالتے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے فلم کے پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پڈوکون کے نیم برہنہ زعفرانی لباس پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور اسے ہندو کلچر اور مذہب کی توہین قرار دیا گیا تھا۔فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…