ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاپانیوں کے ہاتھوں قتل عام کے 3 چینی متاثرین چل بسے، تعداد 51 رہ گئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان جنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے صدرمقام نان جنگ میں 24 دسمبر کے بعد نان جنگ قتل عام کے 3 متاثرین چل بسے۔

نان جنگ قتل عام کے متاثرین کے یادگاری ہال کے مطابق ان کی اموات کے بعد زندہ بچ جانے والے اندراج شدہ افراد کی تعداد کم ہوکر 51 رہ گئی ہے۔یوآن گوئی لونگ بدھ کی صبح 88 برس کی عمر میں چل بسے، یوآن کے والد اور چچا کو جاپانی حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔ زندہ بچ جانے والے ژانگ شی شیانگ کا منگل کو 92 سال کی عمر میں جبکہ وانگ جن کا 24 دسمبر کو 91 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔نان جنگ قتل عام جاپانی حملہ آوروں کی جانب سے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کے بعد ہوا تھا۔6 ہفتے کے دوران انہوں نے 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیرمسلح فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے۔سال 2014 میں چین کی اعلی مقننہ نے 13 دسمبر کو نان جنگ قتل عام کے متاثرین کا قومی دن قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…