اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق وزیر زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر ڈال دیے جائیں یہ دونوں کسی بھی وقت ملک سے بھاگ جائیں گے ٗ ہہ کہنا ہے معروف صحافی سلیم صافی کا جنہوں نے اپنے خدشات کا اظہار ٹویٹر کے زریعے کیا۔
لکھ کر رکھ لیں کہ تحقیق کرنے پر عمرانی سیلیکٹڈ دور کے ہر “کارنامے” میں سب زیادہ کردار مرشُد اور مرید خاص کا نکلے گا۔ دونوں کے نام ای سی ایل پر ڈال دیں ورنہ پچھتاوگے کیونکہ کسی بھی وقت وہ گوگی یا شہزاد اکبر کے پاس جاسکتے ہیں۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) December 28, 2022