اسلام آباد (این این آئی)دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر غورشروع کر دیا گیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر غور شروع کر دیا ،اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس کو دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور تدارک پر بریف کیا جائے گا۔