اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

استعفوں کا معاملہ، تحریک انصاف پھر کنفیوژن کا شکار

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان تحریک انصاف استعفے کی معاملے پر ایک بار پھر کنفیوژن کا شکارہو گئی،سپیکر کے ساتھ رابطوں کا فقدان یا استعفوں سے بچنے کی نئی چال چل دی،تحریک انصاف نے سپیکر کے ملک میں ہونے کے باجود غیر ملکی دورے کی مذمت کر دی ۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 22 دسمبرکوپی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرشاہ محمودقریشی کوجوابی خط لکھا اور خط میں پی ٹی آئی ارکان کی ممکنہ واپسی کا خیرمقدم کیا گیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایاجائے گا اور پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفے کی تصدیق کرناہوگی۔جوابی خط میں کہا گیا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکرچیمبربلایاگیا تھا لیکن باضابطہ مدعوکرنیکے باوجودپی ٹی آئی کاکوئی رکن قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں آیا۔خیال رہے کہ استعفوں کی منظوری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا بدھ یا جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…