اسلام آباد(آن لائن) چوہدری سالک حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے سینئر نائب صدر کی تعیناتی کی منظوری دی ۔سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔