ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹ کے نقصان پر317 رنز بنالیے

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی سنچری اور سرفراز احمد کی شاندار کار کر دگی کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، پہلے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے

بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 7 رنز بنا کر اعجاز احمد کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے جبکہ دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ بھی مائیکل بریسویل کا شکار ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کے تیسرے بیٹر جب امام الحق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو قومی ٹیم کامجموعی48 تھا، ان کو بھی مائیکل بریسویل آؤٹ کیا جس کے بعد پاکستانی کی چوتھی وکٹ سعود شکیل کی گری وہ 22رنز بنا کر پویلین لوٹے انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا اس وقت پاکستانی کا مجموعی رنز 110تھا تاہم پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سابق کپتان سرفراز احمد نے شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کیا اور سابق کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 84 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی،یہ سرفراز احمد کی ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں نصف سنچری بنی تاہم سرفراز احمد بھی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 86رنز بنا کر اعجاز احمد کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شاندارکار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کر نے میں کامیاب ہوئے،بابر اعظم نے 161 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی ہے، یہ قومی ٹیم کے کپتان کی ٹیسٹ میں نویں سنچری ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا،پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا۔کپتان بابراعظم نے کہاکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، فاسٹ بولر میر حمزہ اور امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں دوسری جانب نیوزی لینڈ نے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا۔

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز نیوزی لینڈ کی پٹیل  فائنل الیون کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…