ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ،پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ، دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) کراچی ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری اور سرفراز احمد کے ساتھ قیمتی شراکت کی بدولت پاکستان نے پہلے روز اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے

5 وکٹوں پر 317 رنز بنا لیے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں 12 کے اسکور پر عبداللہ شفیق نے اعجاز پٹیل کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شان مسعود نے بھی اسپنر ڈگ بریسویل کی گیند کو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی تھی اور ٹام بلنڈل نے ایک مرتبہ پھر بیلز اڑانے میں کوئی غلطی نہ کی۔دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 47 تک پہنچا دیا۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کو بابر اعظم کی قیمتی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن پہلی سلپ میں موجود ڈیرل مچل کیچ نہ کر سکے۔البتہ نیوزی لینڈ کو تیسری وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور دو گیندوں بعد ہی بریسویل کی گیند پر امام کیچ دے کر پویلین چلتے بنے۔بابر اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان نے نسبتاً جارحانہ انداز اپنایا اور نصف سنچری کی۔پاکستان کو کھانے کے وقفے سے محض ایک اوور قبل اس وقت دھچکا لگا جب کپتان ساؤدھی نے خود باؤلنگ پر آنے کا فیصلہ کیا اور سعود شکیل باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی

کوشش میں سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز اور بابر نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے سست روی سے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری بھی مکمل کر لی۔دونوں کھلاڑیوں نے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

چائے کے وقفے کے بعد ہوم گراؤنڈ کراچی پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز نے بھی قومی ٹیم میں واپسی کو یادگار بناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر لی۔بابراعظم اور سرفراز احمد نے پانچویں وکٹ میں 196 رنز کی شان دار شراکت کی تاہم سرفراز اپنی سنچری مکمل نہ کر پائے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم نے رواں برس سب سے زیادہ رنز بنانے اور 50 رنز سے طویل اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے بعد بھی شان دار بیٹنگ کی اور 150 رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔بابراعظم اور سرفراز احمد نے پانچویں وکٹ میں 196 رنز کی شان دار شراکت کی

تاہم سرفراز اپنی سنچری مکمل نہ کر پائے۔سرفراز احمد 9 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جو پاکستان کی پانچویں وکٹ تھی جو 306 کے مجموعی اسکور پر گری۔پاکستان نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو کپتان بابراعظم کے 161 رنز کی

بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے ہیں، بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی فائنل الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور امام الحق کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…