ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

مرشد کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے تحفے بیچ دئیے ،راناثناء اللہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانے سے گھڑیاں چوری کی گئیں پورا توشہ خانہ ہی چوری کیا،مرشد کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے تحفے بیچ دئیے ، پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔فیصل آبادمیںو رکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ توشہ خانے سے گھڑیاں چوری کی گئیں پورا توشہ خانہ ہی چوری کیا ، مرشد کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے تحفے بیچ دئیے ،تحائف کی وجہ سے دوست ممالک ساتھ تعلق خراب ہوئے۔انہوںنے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون کا پچاس ارب روپیہ پکڑا گیا منی لانڈرنگ میں پیسہ ضبط ہوگیا ، پانچ ارب کی پراپرٹی حاصل کی اور پچاس ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا ، تمہارے خلاف جو کیس ہیں وہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دو ہزار تئیس کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی ، الیکشن مہم کو میاں نواز شریف لیڈ کریں گے، اکتوبر دو ہزار تئیس میں انتخابات ہوں گے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دھونس کے رویے میں عمران خان ناکام ہوگیا ، پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے، جو اسمبلی ٹوٹی وہاں سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ہی سے الیکشن مہم شروع کریں، یوتھیے ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں، ووٹ کی طاقت سے فتنے کو کچلنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…