ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

مغربی سسٹم کے ملک میں داخل ہونے پر ریکارڈ سردی پڑنے کا امکان،پہاڑوں پر برفباری کا آغاز ہو گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف علاقوں قلعہ عبداللہ، مسلم باغ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش، خانوزئی اور زیارت کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا جس کے پیش نظر

موسم پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔کوئٹہ اور دیگر نواحی علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں منفی 7، زیارت میں منفی 5، مستونگ میں منفی 3، پشین میں منفی 4 پنجگور میں 3 اور سبی میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مغربی سسٹم آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب اور گردو نواح میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم نے شمالی بلوچستان کیلئے موسم پر الرٹ جاری کردیا ہے، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ میں برفباری پرالرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، زیارت، لکپاس ہائی وے برفیلے موسم سے شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز اور لنک روڈز پر محدود آمدورفت کیلئے اقدامات کی ہدایات بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے داخل ہونے سے ملک بھر میں آج سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے مزید رواں سال کے اختتام اور نئے سال کے آغازپر ریکارڈ سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…