اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

یو اے ای حکومت کی جانب سے پاکستان کے 24 شہروں پر وزٹ ویزے کی پابندی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے رہنما عدنان پراچہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کے مزید 2 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد یہ تعداد24تک پہنچ گئی ہے،،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ

وہ پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزے کی پابندی کا معاملہ متحدہ عرب امارات حکومت کے ساتھ اٹھائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے نہ صرف کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ فیملیاں بھی ٹور پر نہیں جا پا رہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت نے پہلے پاکستان کے 12 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کی تھی، پھر یہ تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی اب پاکستان کے مجموعی طور پر 24 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اب پاکستان کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد متحدہ عرب امارات ویزے پر نہیں جا سکتے، ان شہروں کے بزنس مین بھی وزٹ ویزے پر نہیں جا سکتے۔عدنان پراچہ نے کہا کہ اس پابندی کی بنیادی وجہ غیر لائسنس یافتہ ایجنٹس مافیا کی جانب سے غلط بیانی کر کے لوگوں کو وزٹ ویزے پر یو اے ای بھجوانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایجنٹس مافیا نے وزٹ ویزے کے نام پر نوکری کا جھانسا دے کر کچھ لوگ یو اے ای بھیجے تھے لیکن نوکری نہ ملنے پر یو اے ای جانے والے افراد بھیک مانگنے اور دیگر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…