جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

جنرل باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہو گا لیکن نہیں ہوا، چور ڈاکوؤں سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا، عمران خان

datetime 24  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ،اپریل میں ہوجائیں گے،حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ کروں گا نہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے، سوموار کے روز ہمارے اراکین قومی اسمبلی

استعفوں کی تصدیق کے لئے جائیں گے۔زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے،ان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں،سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے تحریک انصاف اور میرے اوپر اعتماد کیا ہے میں اس کو کسی صورت کھونے کے لئے تیار نہیں،حکومت میں آنے کے لئے کوئی سمجھوتہ کروں گا نہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر آنے کا پہلا ہی اندازہ تھا، رجیم چینج ناکام ہو چکا ہے،بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔ بلاول بھٹو کو سب سے پہلے افغانستان جانا چاہیے تاکہ ہمارے وہاں کی نئی حکومت سے تعلقات بہتر ہوتے، وہاں کی حکومت ٹی ٹی پی اثر انداز سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کے ذمے خیبر پختوانخواہ کے ایک سو ارب روپے واجب الادا ہیں، موجودہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہماری صوبائی حکومتیں گرانے کے لئے اراکین اسمبلی کی خریدنے کے لئے مبینہ طور پر ملوث ہے، ایسی گندی ویڈیوز اور آڈیوز ریلیز کر رہے ہیں جو جعلسازی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی حالات اور معیشت اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ انتخابات نئے سال میں مارچ یا اپریل سے آگے نہیں جائیں گے، اگر یہ التواء کا شکار ہوئے توملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ نیب کو کنٹرول کو خود کر رہے ہیں،جن تمام بڑے لوگوں نے قومی خزانے کو لوٹا ان کے خلاف احتساب نہیں کیا گیا۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ طاقتور حکومت ملی تو ملکی وسائل کو لوٹنے والوں کے کیسز کھولیں گے اور ان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار شخص ہے وہ قوم میں اپنے اعتماد کھو چکا ہے، الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف سمجھتے رہے کہ تحریک انصاف کا عروج کم ہوگا لیکن ہوا نہیں، صحیح آدمی ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ چور ڈاکوؤں سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…